متحدہ عرب امارات، فیملی کار میں 3 سے زیادہ افراد پر جرمانہ نہیں ہوگا

متحدہ عرب امارات، فیملی کار میں 3 سے زیادہ افراد پر جرمانہ نہیں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ابوظہبی (اے پی پی) ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ فیملی کار میں حد سے زیادہ سواریوں کی خلاف ورزی کا جرمانہ نہیں ہوگا بشرطیکہ کار میں ایک ہی فیملی کے افراد یا قریب ترین رشتہ دار گاڑی میں موجود ہوں۔ الامارات الیوم کے مطابق ابوظہبی نے 3 سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر جرمانہ مقرر کیا ہوا ہے، یہ عارضی جرمانہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی احتیاطی تدبیر کے طور پر عائد کیا گیا ہے۔ ابوظہبی کے بعض شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے پولیس سے استفسار کیا تھا کہ بعض خاندانوں میں ایک سے زیادہ بچے ہیں۔
نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدام کے بموجب تین سے زیادہ سواریوں پر پابندی ہے۔

مزید :

علاقائی -