ڈاکو 15لاکھ روپے سے زائد نقدی، زیورات اور قیمتی اشیالوٹ کرفرار

ڈاکو 15لاکھ روپے سے زائد نقدی، زیورات اور قیمتی اشیالوٹ کرفرار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے کبیر احمد کے گھر سے5لاکھ35ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے رمیض کے گھر سے 2لاکھ90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ مسلم ٹاون میں ڈاکوؤں نے نثار علی کے گھر گھس کر2لاکھ 20ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.ٹاون شپ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شاہد کے گھر سے 2لاکھ 35ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے ثاقب کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شاہدرہ ٹاون میں ڈاکوؤں نے تیمور سے45ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔نواں کوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مزمل سے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے واحد سے20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔اقبال ٹاؤن اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں اورشیراکوٹ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور چوہنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -