لوئرمال سے 314 پتنگیں،23 ڈور کی چرخیاں اورخام مال برآمد
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لوئر مال پولیس نے پتنگ سازی اور فروشی میں ملوث ملزم عثمان کو گرفتار کرکے پتنگیں اور چرخیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال پولیس نے خفیہ اطلاع پر پتنگیں تیار کرنے والے کارخانے پر ریڈ کر کے ملزم عثمان کے قبضہ سے 314تیار پتنگیں،23 چرخیاں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمدکر لیا۔ملزم پتنگیں تیار کرکے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی فروخت کرتا تھا۔