کروناوائرس کا شکار مزید4قیدی صحت یاب،تعداد59ہوگئی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کیمپ جیل انتظامیہ اور محکمہ صحت کی شب و روز محنت رنگ لے آئی، متعلقہ جیل کے 59 میں زیرعلاج آخری 4 قیدی بھی صحتیاب ہوگئے، دیگر جیلوں سے آنے والے 10 قیدیوں میں سے 9 مکمل صحتیاب جبکہ آخری مریض قیدی کا حتمی ٹیسٹ بھجوایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں قائم عارضی ہسپتال میں کورونا کے تصدیق شدہ زیرعلاج قیدیوں میں متعلقہ جیل کے آخری 4 قیدی بھی مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں، جن کو متعلقہ بیرکس میں منتقل کردیا گیا ہے۔
، جبکہ دیگر جیلوں سے علاج کیلئے آنیوالے 10 میں سے 9 مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 1 قیدی زیرعلاج ہے، جسکا حتمی ٹیسٹ آج بھجوایا جائے گا۔سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کے مطابق 55 قیدی پہلے مرحلہ وار صحتیاب ہوئے جبکہ آخری 4 قیدیوں کے حتمی ٹیسٹ کی رپورٹس بھی گزشتہ روز موصول ہوئیں اور ان قیدیوں کو سماجی فاصلوں کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرکس میں منتقل کیا گیا ہے، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 15 سو سے زائد قیدی دیگر جیلوں میں منتقل کیے گئے ہیں اور اب صرف 1 ہزار سے زائد قیدی ہیں۔اسد وڑائچ کے مطابق بائیس مارچ کو کیمپ جیل میں منشیات کے کیس میں بتیس سالہ قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعدمتعلقہ بیرکس کیجیل انتظامیہ نے 512 قیدیوں اور15 جیل سٹاف کے ٹیسٹ کروائے، انسٹھ قیدیوں کی رپورٹس مثبت جبکہ 1 وارڈر میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پرکام کر کیمہلک مرض پرقابو پایا گیا