باٹاپور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا شہری پرتشدد

باٹاپور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا شہری پرتشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)باٹاپور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا شہری پرتشدد۔پولیس کے مطابق وقاص سلیم گھر کے قریب نہر کنارے کھڑا تھا اچانک دو نامعلوم موٹرسائیکل پر آئے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔ وقاص سلیم کے مطابق اس کے والد کی محکمانہ پروموشن تھی اور خورشید محمود نامی ایک شخص نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی ہیں۔اور اسے قوی شبہ ہے کہ اس پر خورشید محمود نے حملہ کروایا ہے۔پولیس خورشید محمود اور دیگر دونوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جانی اور مالی تحفظ فراہم کر ے۔جبکہ اس حوالے سے ایڈیشنل ایس ایچ او باٹا پور ارشد محمود نے کہا ہے کہ ملزمان خورشید محمود وغیرہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

اور شہری وقاص سلیم کو مکمل طورپر تحفظ فراہم کیا جائے گا 

مزید :

علاقائی -