صندل خٹک ایف آئی اے انکوائری درخواست پرسماعت16مئی تک ملتوی

  صندل خٹک ایف آئی اے انکوائری درخواست پرسماعت16مئی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی ایف ائی اے کی انکوئری کے خلاف دائردرخواست پروکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت16مئی تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے کیس کی سماعت کی،صندل خٹک کے ایف آئی اے انکوائری کے خلاف موقف اختیار کررکھاہے کہ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں،کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔

،ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28اکتوبر پھر 5نومبرکو طلبی کے نوٹس جاری کئے،ایف ائی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں،ایف ائی اے نے نوٹس کی وجوہات،شکایت،اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا،بلاجواز انہیں ہراساں کیاجارہاہے،استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو درخواست گزار کوہراساں کرنے سے روکنے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -