بہادری،فرض شناسی پرتعریفی اسناداورنقد انعام

بہادری،فرض شناسی پرتعریفی اسناداورنقد انعام

  

لا ہو ر (کر ائم رپو ر ٹر) ڈولفن سکواڈکی ٹیم نمبر231 کے جوانوں کوبہادری اورفرض شناسی پرتعریفی اسناداورنقد انعام دیا گیا۔ تعریفی اسناد اور نقد انعام حاصل کرنے والوں میں ڈولفن سکواڈ کے اہلکاررانامحمد فرحان، جہانگیر، عاطف اور قدوس خان شامل ہیں۔کچھ روز قبل ڈاکوؤں نے شہری ریاض کو جان سے مارنے کی کوشش کرتے ہوئے فائر کیا توفائرنگ کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری کی جان بچائی۔

بلکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلال نامی ڈاکو کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

مزید :

علاقائی -