پولیس کاجعلی سینٹائزر بنانیوالی پر چھاپہ 5 ہزار بوتلیں برآمد،پولیس

پولیس کاجعلی سینٹائزر بنانیوالی پر چھاپہ 5 ہزار بوتلیں برآمد،پولیس

  

گجرات (بیورورپورٹ)سو ل لائن پولیس نے جعلی سینٹائزرتیار کرنے والی فیکٹر ی پکڑلی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کریم پورہ میں جعلی سینٹائزر تیار کرنے والی فیکٹر ی پر چھاپہ مار کرملزم شان علی کو گرفتار کرلیا اور5ہزار بوتل تیار سینٹائزر اور چار عدد گیلن (بیس لیٹر والی) جس میں جعلی سینٹائزر تھا برآمد کر لیں۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر محمدامجداور ان کی ٹیم نے خصوصی کارروائی کرکے چار جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں ارسلان بٹ،محمد شہباز،محمد حسنین اور شکیل رضا سکنائے کریم پورہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -