فیصل آباد میں کورونا کے مزید 3مریض جاں بحق، تعداد 10ہوگئی، 3کی حالت نازک

فیصل آباد میں کورونا کے مزید 3مریض جاں بحق، تعداد 10ہوگئی، 3کی حالت نازک

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں کرونا کی مریض خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جس کے فیصل آباد میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں زیر علاج فرخندہ، شہروز اور افتخار جا ں بحق ہو گئے اور مزید تین افراد کی حالت انتہائی مخدوش بتائی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز چک جھمرہ چمڑہ منڈی کی رہائشی حفیظاں بی بی کے ساتھ اس کے بیٹے عمیر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ماں بیٹے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت نے گھر کو سیل کرتے ہوئے باقی اہل خانہ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا ہے اور اہلخانہ کے بھی کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔علاوہ ازیں جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں 151مریض داخل کئے گئے تھے جن میں سے اس وقت 49مریض زیرعلاج ہیں ان میں 38کنفرم مریض ہیں اور 11مریض مشتبہ ہیں جبکہ فیصل آباد کے ایک نجی چینل کے مزید 25ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ لئے گئے ہیں جن میں سے پچاس کی رپورٹ نیگٹیو آئی اور پچیس کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے اور فیصل آباد پولیس لائنز میں 61پولیس اہلکاروں میں بھی 41اہلکاروں کی رپورٹس نیگٹیو آئی ہے اور بیس کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔مزید براں غیر ممالک سے جو 1430پاکستانی مسافر وطن واپس آئے ہیں جن کو قرنطینہ مراکز‘ہوٹلزمیں قرنطینہ کیا گیا تھا ان میں سے 114مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور 9مسافر صحت یاب ہو کر جا چکے ہیں۔

کرونا ہلاکتیں

مزید :

علاقائی -