فیصل آباد ناکوں پر پولیس موجودگی کے باوجود چوری،ڈکیتی کی 34وارداتیں
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی راہزنی اور چوری کی 34وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ 6لاکھ روپے سے زائد نقدی و طلائی زیورات‘ایک رکشہ‘ 15موٹر سائیکلیں‘ درجن بھر سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے مدثر سے دو لاکھ 90ہزار روپے‘ عمر فاروق سے ایک لاکھ روپے‘مجاہد سے 69ہزار روپے‘محمد ارشد سے 55ہزار‘ موبائل‘ ثاقب انجم سے پچاس ہزار‘موبائل‘ امتیاز کی دکان سے 12ہزار‘موبائل‘ رحیم سے بیس ہزار‘موبائل‘عقیل‘ اختر علی‘ اشتیاق‘ محسن‘ عبدالوہاب‘ذوالفقار‘ علی‘ نعمان‘ عمر‘ راشد اور وقاص سے نقدی‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ محمد کمال کا رکشہ‘ ذیشان‘ شہریار‘منصور‘اشرف‘ ذیشان‘ ضمیر‘وقاص‘رضوان‘بلال‘ غلام حسین‘مرتضیٰ‘غلام فرید‘ رانا سرفراز‘عبدالرحمن اور رشید احمد کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔
وارداتیں