آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،سفری سرگرمیوں کی بحالی کے منصوبے پر کام شروع

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،سفری سرگرمیوں کی بحالی کے منصوبے پر کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ویلنگٹن اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کورونا وائرس کے باعث سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اب حالات قابو میں آنے کے بعد دونوں ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے درمیان سفر کو دوبارہ سے بحال کیا جائے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ بیان کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین سفر کو بحال کرنے کے منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے تاہم اس اقدام کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا کہ کب تک دونوں ممالک کے درمیان سفرکو بحال کیا جائے گا لیکن جب ایسا کرنا محفوظ ہوجائے اور ضروری صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر پروٹوکول تیار کرلیے جائیں تو اس طرح کا انتظام عمل میں لایا جائے گا۔آسٹریلیوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اپنی نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین ٹریول زون کی بحالی میں کچھ وقت باقی ہے۔

مزید :

علاقائی -