وینزویلا، مسلح حملے کی منصوبہ بندی 2 امریکی شہری گرفتار

وینزویلا، مسلح حملے کی منصوبہ بندی 2 امریکی شہری گرفتار

  

کراکس (اے پی پی) جنوبی امریکی ملک وینزویلا نے مسلح حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا دعوی کرنے والے امریکی فوجی کے ساتھ مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام پر 2 امریکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے گزشتہ روز بتایا کہ اتوار کو ملسح گروپوں نے وسطی کیریبیئن ساحل کیریبین کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے وینزویلا کی مسلح فروسز نے ناکام بناتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 8 افراد مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے فلوریڈا کی سکیورٹی کمپنی کے فوجی جارڈن گوڈریو کے ساتھ مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام پر2 امریکی شہریوں ایرن بیری اور لیوک ڈینمن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -