سعودی عرب، رشوت و بدعنوانی پر 16 اہلکاروں کو قیدجرمانے کی سزا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے بددیانتی کے الزامات ثابت ہونے پر 16 افراد کے خلاف مجموعی طور پر 39 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی ابتدائی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ انسداد بدعنوانی کے ذرائع نے بتایا کہ 12 ملزمان کا تعلق عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرانے والے مخصوص شعبے علاوہ نوٹری بپلک سے تھا جن پر رشوت لینے، جعل سازی، جعلی آرڈرز اور منی لانڈرنگ کے علاوہ مذکورہ جرائم کے مرتکب افراد کی پردہ پوشی کرنے کا الزام تھا۔ ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرانے والے ادارے سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو ان کے منصب سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔