فراڈ کیس،ملزمان کی درخواست بریت پر نیب سے جواب طلب

فراڈ کیس،ملزمان کی درخواست بریت پر نیب سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چیئرمین کے نام پر فراڈ کیس میں ملوث ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول کے کیس میں ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست پر نیب حکام سے 3جون تک جواب طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس کی سماعت کی،کورونا وائرس کے پیش نظر طیبہ گل اور فاروق نول کے وکیل کی حاضری معافی کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ان کے موکل عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے پر وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے

،اس استدعا کو عدالت نے منظور کرلیا، نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزمان چیئرمین نیب اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر عوام سے فراڈ کرتے تھے،ملزمان نے شہریوں کے ساتھ کرورں روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزمان کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزمہ طیبہ اور اسکے خاوند فاروق کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا تھا

مزید :

علاقائی -