کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماتحت عدالتوں میں جراثیم کش سپرے

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماتحت عدالتوں میں جراثیم کش سپرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عدالتوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا،سیشن جج لاہور کی ہدایت پریہ سپرے سیشن جج لاہور کی عدالت،دیگرججوں کی عدالتوں اوروکلاء کے چیمبرز سمیت تمام برآمدوں میں کیا گیا جبکہ تمام ریکارڈ رومز سمیت اہلمدوں کے کمروں میں بھی جراثیم کش سپرے کروایاگیا،محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کی ٹیموں نے سپرے کیا،جراثیم کش سپرے کروانے کا مقصد ججز وکلاء،عدالتی عملہ اور سائلین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے،کیوں کہ عداکتوں میں ڈیوٹی ججز اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کررہے ہیں۔
،واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پہلے ہی سیشن جج لاہور کی ہدایت پرماتحت عدالتوں میں جراثیم کش گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -