اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کوپروموشن بیج لگانے کی تقریب

  اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کوپروموشن بیج لگانے کی تقریب

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز آفس لاہور میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی ملنے پر پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقدہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے ہیڈ کانسٹیبلزسے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے 09افسران کوپروموشن رینک لگائے۔ترقی پانے والوں میں اے ایس آئی عاطف سرور، اسد اللہ، عنایت الرحمن،محمد فیاض،محمد جاوید، ماجد خان، خالد علی،محمد شہباز اور سلیم رشید شامل تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے اس موقع پر کہا کہ بروقت ترقی ہر اہلکار کا حق ہے جس سے افسران واہلکاروں کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔ ترقی ملنے پر عوامی اور ادارہ جاتی خدمات کے حوالے سے افسران کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔رائے بابر سعید نے کہا کہ ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خوش اخلاقی،ایمانداری اور کام سے لگن کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں میرٹ پر ترقیوں کا عمل جاری ہے۔ترقی کا عمل تیز ہونے سے محکمانہ کارکردگی میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ترقی پانے والے افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز سے اظہار تشکرکیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -