ٹریفک چالان کی موقع پر ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ سسٹم متعارف
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظرشہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکٹرانک ٹریفک چالان ای پیمنٹ کے ٹیسٹ رن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد سی سی پی او آفس لاہور میں کیا گیا۔ تقریب میں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید، سی ٹی او لاہور ٹریفک کیپٹن (ر) سید حماد عابد اور ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بھی شرکت کی۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے الیکٹرانک ٹریفک چالان ای پیمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی۔ اس موقع ذوالفقارحمید نے کہا کہ سماجی فاصلوں کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے الیکٹرانک چالان ادائیگی کا طریقہ کار واضح کیا گیا۔ شہریوں کو اب بینکوں کی لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا۔ ٹریفک چالان کی صورت میں شہری موقعہ پر ہی موبائل فون، آن لائن اور اے ٹی ایم سے ادائیگی کرکے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث بینکوں کی بیشتر برانچز بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ ابتدائی طور پر تین ٹریفک سیکٹرز میں
آئندہ چند ہفتوں میں اس کا دائرہ کار پورے لاہور تک بڑھا دیا جائے گا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے کہا کہ شہری اے ٹی ایم مشین اور ان لائن بینکنگ سے الیکٹرانک پیمنٹ کرسکتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مینول پیمنٹ کی قباحتوں کو دور کیا جارہا ہے۔ شہری ٹریفک چالان کی ادائیگی ملک بھر کے کسی بھی بینک اور کسی بھی جگہ اورشہر سے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ای پیمنٹ سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ اور ڈیٹا کولیکشن میں آسانی ہوگی۔ الیکٹرانک پیمنٹ سے مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔، سید حماد عابد نے کہا کہ الیکٹرانک پیمنٹ سے ریل ٹائم انفارمیشن میں بھی آسانی ہوگی۔الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کے بعد بار کوڈ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ بار بار ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر شہریوں کا ڈرائیونگ پینلٹی سسٹم کینسل کر دیا جائے گا۔
الیکٹرانک پیمنٹ شروع کی جا رہی ہے۔