جزوی لاک ڈاؤن، خلاف ورزی پر ابتک 2173مقدمات درج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کے تناظر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پر 02 لاکھ17ہزار469 افرادسے نقل و حرکت بارے دریافت کیا گیا جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ06ہزارسے زائد شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے4430شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی01 لاکھ94 ہزار719 وہیکلزکو چیک کیا گیا۔مجموعی طور پر109880موٹر سائیکلوں،28227 رکشوں،5720 ٹیکسیوں 10158 گاڑی مالکان سے گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی۔
خلاف ورزی کرنے والی7655موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پرابتک2173مقدمات درج کئے گئے۔