موٹرسائیکل بے قابوہو کرفٹ پاتھ سے ٹکراگئی،نوجوان جاں بحق
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)لاہورروڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل بے قابوہوکرفٹ پاتھ سے ٹکراگئی۔جس سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ ہزارہ کا رہائشی نوجوان حنیف خان موٹرسائیکل پرسوارہوکرشیخوپورہ سے لاہورآرہاتھاجب وہ جاوید نگر کے قریب پہنچاتو سڑک کی خرابی کے باعث جمپ لگنے سے موٹرسائیکل بے قابوہوکرفٹ پاتھ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔