ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کالاشاہ کاکو(نمائندہ پاکستان)ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق مریدکے ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثہ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب ہوا۔

 بتایا گیا ہے کہ حسن موٹر سائیکل پر مریدکے بازار سے اپنی ٓکریانہ شاپ کے لیے پلاسٹک کے شاپرز لے کر واپس جا رہا تھا کہ چسکا پوائنٹ کے سامنے اس کی بائیک اچانک بریک لگانے سے پھسلی اور سر کا ایک حصہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرالی کے ٹائر تلے کچلا گیا۔ بچہ کینال پارک نزد اللہ ہو بیکری کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دیدی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -