گوالمنڈی پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،9ملزم گرفتار

  گوالمنڈی پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،9ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)گوالمنڈی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران 9جواریوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران بدنام زمانہ قمار باز آصف پرویز کو 8 ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم 14980,ایک عدد ایل ای ڈی، 1 عدد لیپ ٹاپ،9 عدد پرچیاں، 1 عدد زونگ ڈیوائس 2 بال پوائنٹ اور موبائل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو گھوڑوں کی ریس پر جواء کرواتے موقع سے گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -