مختلف جرائم میں ملوث235ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث235ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 04 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے06پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے24ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے09 کلو765گرام چرس اور251 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 11 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 50 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب34 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔
پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لاؤڈ سپیکراور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر147ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔