مالش کے دوران 5مختلف شہریوں کوقتل کرنیوالاملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہورسی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رقم ہتھیانے کے لیے 5شہریوں کودوران مالش بے دردی سے قتل کرنے والا بہروپیا اعجاز عرف ججی گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم اعجازاپنے ساتھیوں کے ہمراہ مالشی کے روپ میں مختلف پارکوں میں واردات کی نیت سے گھومتا رہتا تھا اور آسان ٹارگٹ کو تلاش کرتا اورشہریوں کومالش کے لیے سنسان جگہ پرجانے کے لیے آمادہ کرتاتھا۔ملز م اعجاز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوران مالش شہریوں کی گردن کا منکا توڑ کر یا چھریوں کے وار کر کے قتل کردیتا تھا اور اس کی جیبوں سے موبائل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء نکال لیتاتھا۔
جبکہ نعش کو وہیں چھوڑ کر خاموشی سے فرار ہو جاتا تھا۔ گرفتارملزم اعجاز عرف ججی نے راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، شادباغ، اسلامپورہ اور ضلع راولپنڈی میں 5شہریوں کو قتل کرنے کا سنسنی خیزانکشاف کیا ہے۔ملزم اعجاز کے دیگر 2ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے قتل کی وارداتوں میں ملوث خطر ناک ملزم کی گرفتاری پرپولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔