ماڈل ہاؤسنگ کرپشن کیس،ملزم کے ریمانڈ میں 11 روز توسیع

ماڈل ہاؤسنگ کرپشن کیس،ملزم کے ریمانڈ میں 11 روز توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کیس میں ملوث فرحان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔کرونا وائرس کے باعث جیل سے فرحان چیمہ کو عدالت میں پیش نہیں کیاگیا،عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 مئی تک توسیع کردی ہے،عدالت کونیب حکام نے بتایا کہ فرحان چیمہ نے پری بار گیننگ کرلی ہے،ملزم مقررہ رقم عدالت میں جمع کروائے گا۔

،نیب کی جانب سے فرحان چیمہ پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے خطیر رقوم لوٹنے کا الزام عائد کیاگیاہے۔

مزید :

علاقائی -