میڈیکل کالجز داخلوں سے متعلق نئی میرٹ لسٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی

میڈیکل کالجز داخلوں سے متعلق نئی میرٹ لسٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ری ایڈمشن پالیسی کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نئی میرٹ لسٹ پیش کر دی،جس پر جسٹس عائشہ اے ملک نے اس فہرست کو فوری طور پریو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کاحکم دے دیا۔فاضل جج نے قراردیا کہ طلبہ اور والدین کو میرٹ لسٹ کا جائزہ لینے کے لئے ایک روز کی مہلت دے رہے ہیں،اگر انہیں فہرست پر اعتراض ہو تو آج 6مئی کوعدالت کو آگاہ کر سکتے ہیں، عدالت نے اس بابت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے بھی رپورٹ طلب کی ہے،علی ضیام طیب سمیت متعددطلبا کی ان درخواستوں کی سماعت کے دوران یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ میرٹ اور طلبہ کی چوائس کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلہ کے متعلق فہرستوں کو یکجا کردیا گیاہے،جس کے بعد نجی میڈیکل کالجوں میں طلباکی خالی نشستوں پرداخلوں کا عمل بھی مکمل ہوجائے گا۔عدالت نے جائزہ لینے کے بعد میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے متعلق مرتب کی گئی اس فہرست پر اطمینان کا اظہارکیا،اس کیس کی مزید سماعت آج6مئی کو ہوگی۔

کالجز داخلے

مزید :

صفحہ آخر -