رمضان شوگر ملز کیس،فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

رمضان شوگر ملز کیس،فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر فردجرم عائد کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیاہے،عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ ہر حال میں 12 مئی کوحمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوں،عدالت نے مزید کہاہے کہ جیل حکام 12 مئی کو حمزہ شہباز کو ہر صورت اوربغیر کسی عذر کے پیش کریں۔عدالت نے تحریر ی حکم میں مزید کہاہے کہ حمزہ شہباز کی پیشی کے لئے خصوصی انتظامات بھی کئے جائیں،عدالت نے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کیاہے۔

رمضان شوگر ملز کیس

مزید :

صفحہ آخر -