کرونا سے ہلاک افراد کی تدفین علیحدہ قبرستان میں کرنے کیلئے دائر درخواست پر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری

کرونا سے ہلاک افراد کی تدفین علیحدہ قبرستان میں کرنے کیلئے دائر درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے علیحدہ قبرستان مختص کرنے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت،سیکرٹری صحت اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11مئی تک جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار سید کمال حیدرکی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کو عام قبرستانوں میں دفنایا جارہا ہے،تحقیق کے مطابق جاں بحق ہونے کے باوجود کرونا وائرس زندہ رہتا ہے درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ اس خوف کی وجہ سے شہری اپنے پیاروں کے لئے دعائیں کرنے قبرستان نہیں آسکتے،کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کے لئے الگ جگہ مختص کرنے کاحکم دیاجائے۔

علیحدہ قبرستان

مزید :

صفحہ آخر -