سیکرٹری صحت ڈاکٹروں سے بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں، سپریم کورٹ
اسلام آباد (این این آئی)کرونا ازخودنوٹس کیس کی گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری ہیں،عدالت کا حکمنامہ جاریکر دیا گیا جس میں عدالت نے وفاق اور صوبوں کو ملک بھر کیلئے یکساں پالیسی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے یکساں پالیسی کے نفاذ سے متعلق رپورٹ بھی آئندہ سماعت تک ہیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق عدالت نے ذکواۃ پر شرعی رائے دینے پر مفتی تقی عثمانی سے اظہار تشکر کیا۔ حکمنامے کے مطابق مفتی تقی عثمانی کی رائے سے عدالت کو مسئلہ سمجھنے میں مدد ملی،قیمتی رائے دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے بھی مشکور ہیں۔ حکمنامے کے مطابق سندھ حکومت درخواست آنے پر کاروبار کھولنے کی اجازت دے رہی ہے، سندھ حکومت کا درخواست پر کاروبار کھولنے کی اجازت دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ حکمنامہ کے مطابق سندھ حکومت کا یہ اقدام شفافیت کے اصولوں کے بھی خلاف ہے، سندھ حکومت کے کاروبار سے متعلق اقدام کے دوبارہ جائزے کی ضرورت ہے۔ حکمنامہ کے مطابق عوام سے درخواستیں مانگنے کے بجائے جامع پالیسی بنائی جائے۔عدالت نے ڈبگری گارڈن پشاور میں بند تمام کلینک کھولنے کا حکم دیا۔ حکمنامے کے مطابق صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹرز کیساتھ ہتک آمیز رویہ اپنانے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔
حکمنامہ