10مئی کے بعد کورونا وبا میں مزید شدت کی اطلاعات ہیں: چودھری سرور

  10مئی کے بعد کورونا وبا میں مزید شدت کی اطلاعات ہیں: چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ 10مئی کے بعد کرونا وباء میں مزید شدت کی اطلاعات ہیں خدا کیلئے عوام سمجھ لیں کہ کرونا کیخلاف جنگ سڑکوں پر نہیں بلکہ گھروں میں بیٹھ کر ہی جیتی جاسکتی ہے، ایک طرف کرونا سے جبکہ دوسری طرف بھوک سے لوگوں کے مرنے کا خطرہ ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں سرور فاؤنڈیشن کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نر می کا مقصد لوگوں کو مزید معاشی مسائل سے بچانا ہے۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون کیا کر رہا ہے اس لیے کرونا پر سنجیدگی کی بجائے سیاست کرنے والوں سے عوام حساب لیں گے۔صوبوں کے پاس مکمل اختیارات ہیں 18ویں ترامیم میں تبدیلی کی باتیں بھی قبل از وقت ہیں کیونکہ پار لیمنٹ سمیت کسی فورم پر ترامیم میں تبدیلی کے بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی۔کرونا بحران کی وجہ سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے معاملات بھی متاثر ہوئے ہیں مگر پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کیا جائیگا۔ بیگم پروین سرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سرور فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہم عوام کو پینے کے صاف پانی کویقینی بنانے کیلئے فلٹر یشن پلانٹس بھی لگا رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے ا پنے وعدے کے مطابق لاہور پر یس کلب میں فلٹر یشن بھی لگادیا ہے اور کوئی شک نہیں کہ اگر عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا تو وہ بہت سی بیماریوں سے بھی بچ سکیں گے۔اس موقع پرصدر لاہور پر یس کلب ارشد انصاری،سیکرٹری بابر ڈوگر،نائب صدر قذافی بٹ،ممبر گور ننگ باڈی شاہدچودھری اور جاوید فاروقی سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -