وزیراعلیٰ پنجاب کاراولپنڈی میں ملبہ تلے دب کر مزدوروں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کاراولپنڈی میں ملبہ تلے دب کر مزدوروں کے جاں بحق ہونے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی کے علاقے میں عمارت گرنے کے واقعہ میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردارنے بورے والامیں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے زخمی مسافر کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اظہارافسوس

مزید :

صفحہ آخر -