محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کے32افسران کی گریڈ19میں ترقی

  محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کے32افسران کی گریڈ19میں ترقی

  

لاہور(ارشد محمود گھمن،سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے گریڈ 18 کے 48 افسران میں سے 32افسران کو گریڈ 19 میں ترقی جبکہ 16افسران کی کرپشن کیسز کی بنا پر ترقیاں روک لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کے 32افسران کو گریڈ19میں ترقی دے کر تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ترقی پانے والے افسروں میں زبیر لطیف، اعجاز احمد چیمہ،اعجازالحق گل، محمد نعیم، وقاراحمد شعیب، فیاض احمد بزدار، جمشید خان،ساجد نثار، ظفر اقبال، عصمت شریف، یونس علی، لیاقت حسین،شوکت محمود،طاہر محمود، سعید اللہ ہاشمی، محمد خالد حفیظ، محمد قیصر الیاس، جمیل ارشد، نوید احمد بھٹی،محمد قاسم، رانا سلیم، جمیل احمد بسرا، محمد طارق ملغانی، محمد ابراہیم ملک، شاہد محمود، غلام رسول، سید نفاست رضا، نجم وحید، محمد نواز، سید ارشد رضا،سید شفقت حسین بخاری اورمحمد عثمان شامل ہیں۔ زاہد اشفاق، فداحسین، عبدالمجید، لہراسب خان،اشفاق حسین،محمد طاہر،محمد ارشد شاد، محمد انور،شاہد بٹ،شاہد منظور، عبدالغفور، نور اقبال اورعلی نواز خان سمیت 16افسروں کوکرپشن کیسز کی وجہ سے ترقی نہیں دی گئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران پر محکمانہ انکوائریوں سمیت قومی خزانہ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں اوراینٹی کرپشن میں مقدمات کے اندراج کی وجہ سے پروموشن بورڈ نے ان کوترقی نہیں دی۔

ترقیاں

مزید :

صفحہ آخر -