حکومت انتہائی درست طریقے سے کورونا وائرس سے نمٹ رہی ہے: گیلپ سروے

  حکومت انتہائی درست طریقے سے کورونا وائرس سے نمٹ رہی ہے: گیلپ سروے

  

اسلام آباد (این این آئی)سروے کرنے والے انٹرنیشنل ادارے گیلپ نے گیلپ سروے آف پاکستان اور گیلانی سروے کے تعاون سے مارچ اور اپریل کے دوران حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے سروے کیا۔سروے کے دوران لوگوں سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے اور یہ سوالات دو مختلف مدتوں میں دو بار کیے گئے۔سروے کے دوران عوام سے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ان کی رائے مانگی گئی اور عوام سے پوچھا گیا کہ وہ حکومتی اقدامات سے کتنے مطمئن یا خوش ہیں،گیلپ سروے کی جانب سے یہی سوال عوام سے مارچ اور پھر اپریل کے آغاز میں کیا گیا اور مذکورہ دونوں سروے کے نتائج کے مطابق زیادہ تر پاکستانیوں کا خیال ہے کہ حکومت انتہائی درست طریقے سے کورونا سے نمٹ رہی ہے۔سروے کے مطابق اگرچہ مارچ میں بھی 50 فیصد سے زائد پاکستانیوں کا خیال تھا کہ حکومت درست انداز سے کورونا سے نمٹ رہی ہے تاہم اپریل تک مزید پاکستانی اس بات پر متفق دکھائی دیے کہ واقعی پاکستانی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے بہتر اقدامات کر رہی ہے۔سروے کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے 82 فیصد پاکستانی خوش دکھائی دیے۔سروے کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ 17 ممالک میں سے کورونا کے حوالے سے عوام کی نظر میں بہتر اقدامات اٹھانے والے ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر پر تھا۔گیلپ کے مطابق یورپی ملک آسٹریا کے 86 فیصد، پاکستان کے 82 فیصد، ارجنٹائن کے 81 فیصد، فلپائن کے 80 فیصد، بلغاریہ کے 77 فیصد، انڈونیشیا کے 76 فیصد اور جنوبی کوریا کے 75 فیصد اپنی حکومتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر خوش دکھائی دیے۔

گیلپ سروے

مزید :

صفحہ آخر -