کورونا متاثرین کی امداد کیلئے 80ہزار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس تیار

کورونا متاثرین کی امداد کیلئے 80ہزار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) کروناوائرس کی ریلیف سرگرمیوں کے ٹائیگرفورس رضاکاروں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل ہونے کے بعد 80 ہزار کا لشکرتیار کرلیا گیا۔ٹائیگرفورس کے رضاکار میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ،پولیس،ہیلتھ،ایجوکیشن، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ و دیگر محکموں کی معاونت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کوٹائیگرفورس کافوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ رضاکاروں کی فی کس ٹیم میں ایک کپتان کے ہمراہ گیارہ کھلاڑی ہوں گے۔ ٹائیگر فورس کے رضاکار بلامعاوضہ خدمات سرانجام دینگے۔وفاقی حکومت کی طرف سے آنے والی ڈیش بورڈ لسٹ کے مطابق بھرپور رابطہ شروع کر دیا گیا۔ رضاکاروں کو مارکیٹوں میں قطار مینجمنٹ سسٹم بحال رکھنے میں کردار اداکرینگے ٹائیگرفورس رضاکاروں کو سرکاری شناخت پر مبنی کارڈ فراہم کیاجائیگاتاکہ ٹائیگرفورس کے رضاکاروں قرنطینہ سینٹرز کے باہر اور لاک ڈان ایریاز میں ریلیف کے کاموں کو بھی سرانجام دیں گے۔
فورس تیار

مزید :

صفحہ آخر -