اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سے معمول کے مطابق کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سے معمول کے مطابق کارروائی کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ عدالت عالیہ آج سے مکمل طور پر فعال ہو گی۔تمام 7 ججز آج سے دوبارہ کیسز کی سماعت کریں گے۔ دومئی کو کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کے بعد ہائی کورٹ کو بند کرنے کا سرکلر جاری ہوا تھا۔کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود آج سے معمول کے مطابق تمام ججز کیسز کی سماعت کریں گے۔ تمام ملازمین کو 2 مئی سے پہلے کی روٹین کے مطابق ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی لازم ہو گی۔
کارروائی آغاز

مزید :

صفحہ آخر -