ترکی میں پھنسے 269پاکستانی وطن پہنچ گئے، تیز بخارپر 2 پمز منتقل

ترکی میں پھنسے 269پاکستانی وطن پہنچ گئے، تیز بخارپر 2 پمز منتقل

  

راولپنڈی (این این آئی)ترکی میں پھنسے 269 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق دو مسافروں کو تیز بخار کے باعث پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 784ترکی میں پھنسے مسافروں کو ستنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ لے کرپہنچی۔ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اور سکریننگ کی،مسافروں کو مختص ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز منتقل کرکے نمونے حاصل کرلیے گئے،کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان واپسی

مزید :

صفحہ آخر -