آسٹریلوی شہریوں کی روانگی کیلئے 10 مئی کو کراچی سے خصوصی پرواز شیڈول

    آسٹریلوی شہریوں کی روانگی کیلئے 10 مئی کو کراچی سے خصوصی پرواز شیڈول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے ہم آسٹریلیا کے لیے ایک اور پرواز کا انتظام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ کمرشل پرواز آسٹریلیا پہنچے گی،پاکستان انٹرنیشنل ائرلاینز اس پرواز کو آپریٹ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ 10 مئی کو کراچی سے اڑان بھرے گی اور 11 مئی کو سڈنی پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ سیٹ بک کروانے کے لیے آپ کے پاس کارآمد آسٹریلوی پاسپورٹ، آسٹریلیا میں مستقل رہائش یا آسڑیلیا کا مستقل ویزاء ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرواز سے 72 گھنٹے قبل بکنگ بند کر دی جائے گی۔سڈنی پہنچنے پر تمام مسافروں کو ایک مخصوص جگہ پر چودہ روز تنہائی میں گزارنے ہوں گے۔
جیفری شا

مزید :

صفحہ آخر -