سٹاک مارکیٹ میں تار چڑھاؤ کے بعد بہتری، انڈیکس میں 76.11پوائنٹس اضافہ،ڈالر 50پیسے مہنگا

    سٹاک مارکیٹ میں تار چڑھاؤ کے بعد بہتری، انڈیکس میں 76.11پوائنٹس اضافہ،ڈالر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد ریکوری آئی اورکے ایس ای100انڈیکس 76.11پوائنٹس کے اضافے سے33922.75پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 53.07 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 25ارب87کروڑ73لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت20.63فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کے دوران غیر معمولی اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری اور منافع کے حصول کی عرض سے فروخت کے متوازی رجحانات کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 34ہزار 382پوائنٹس کی بلند اور 33ہزار857پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس76.11پوائنٹس کے اضافے سے33992.75پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 51.59پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس15007.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 107.81پوائنٹس کے اضافے سے24028.11پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 341کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے181کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور29میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 25ارب87کروڑ73لاکھ روپے کے اضافے سے 63کھرب 97ارب 98کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کو26کروڑ13لاکھ 25ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت4 کروڑ47لاکھ 6ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 727روپے کے اضافے سے 10577روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت129.13وپے کے اضافے سے 5829.13روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت153.10روپے کی کمی سے2169.70روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت32.83روپے کی کمی سے 618.05روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ، میپل لیف،پاک ا لیکٹران،پایونیئر سیمنٹ،ہم نیٹ ورک،کے الیکٹرک،ورلڈٖ کال ٹیلی کام اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے حصص سرفہرست رہے۔می کرنسی مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 7پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید159.43روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت159.63روپے سے بڑھ کر159.70روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید158.50روپے سے بڑھ کر159روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید172روپے سے گھٹ کر171روپے اور قیمت فروخت174روپے سے گھٹ کر173روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید196روپے اور قیمت فروخت198روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.70روپے سے بڑھ کر40.80روپے اور قیمت فروخت41.20روپے سے بڑھ کر41.30روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے گھٹ کر41.80روپے اور قیمت ٖفروخت 42.50روپے سے گھٹ کر42.30روپے ہوگئی۔
سٹاک مارک

مزید :

صفحہ آخر -