زرعی شعبے کوکورونا وبا سے بچانے کیلئے 53ارب روپے کا پیکیج تیار
اسلام آباد (این این آئی)وزارت غذائی تحفظ اور تحقیق نے زرعی شعبے کو کرونا وبا سے بچاؤ کیلئے 53 ارب روپے کا پیکیج تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ریلیف پروگرام کے تحت چھوٹی صنعتوں اور زرعی شعبے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے تھے،خریف میں کھاد استعمال پر 37 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ڈی اے پی کھاد پر 925 روپے فی بوری جبکہ فاسفیٹ کھاد پر 243 روپے فی بوری سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی۔ زرعی ترقیاتی بینک کے زرعی قرض پر ایک سال کیلئے شرح سود 18.4 فیاصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی،سکیم کیلئے 8 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ کرونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ پولٹری کو ایک سال کیلئے بینکوں کو قرض کی قسط اور سود ادائیگی سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی۔ مجوزہ اسکیم کیلئے 4 ارب 70 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ چھوٹے کسانوں کو کپاس کے معیاری بیج اور سپرے کی خریداری کیلئے ایک ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی۔سکیم کے تحت سندھ اور پنجاب کے 20 لاکھ ایکٹر رقبے کو سبسڈی دینے کیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
زرعی پیکیج