ادویہ ساز کمپنی کا25ہزار ڈاکٹروں کے مفت کورونا ٹیسٹ کروانے کا اعلان

  ادویہ ساز کمپنی کا25ہزار ڈاکٹروں کے مفت کورونا ٹیسٹ کروانے کا اعلان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ادویہ ساز کمپنی 'گیٹز فارما' نے 'کیئر فار ہیروز' کے نام سے پاکستان بھر میں ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں تقریباً 8 ہزار کلینکس اور 650 ہسپتالوں کو جراثیم سے پاک کیا جائے گا جبکہ 25 ہزار سے زائد ڈاکٹرز کے مفت کورونا ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہسپتالوں اور کلینکس کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا مقصد کورونا کیخلاف جنگ میں برسرپیکار فرنٹ لائن ہیروز کو کام کیلئے محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔کمپنی کے مطابق اب تک کراچی میں 100 سے زائد کلینکس کو ڈس انفیکٹ کیا جاچکا ہے جبکہ جلد ہی اس مہم کا دائرہ دیگر شہروں تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔

ادویہ ساز کمپنی

مزید :

صفحہ آخر -