بھارت کی مختلف ریاستوں میں محصور مزید 193 پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے

بھارت کی مختلف ریاستوں میں محصور مزید 193 پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے

  

لاہور(این این آئی)پاکستانی حکومت کی کاوشوں سے کورونا وائرس کی وجہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں محصور ہونے والے مزید 193 پاکستانی شہری واپس وطن پہنچ گئے، بھارت کی مختلف ریاستوں سے پاکستانی شہری پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے پہنچے جن کیلئے اٹاری اور واہگہ بارڈر کو خصوصی طو رپرکھولا گیا اورسکریننگ کے بعد انہیں قرنطینہ سنٹرزمیں بھجوا دیا گیا جہاں ان کے کورونا کے ٹیسٹ ہوں گے۔واپس آنے والے پاکستانی شہریوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں مذہبی زیارتوں،رشتہ داروں سے ملنے اورعلاج کی غرض سے بھارت گئے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں ہی محصور ہو گئے تھے۔قرنطینہ سنٹرز میں پاکستانی شہریوں کے کورونا کے ٹیسٹ ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

پاکستانی

مزید :

صفحہ آخر -