طورخم بارڈر پر قرنطینہ سینٹر قائم تفتان اور چمن پر کام جاری ترجمان این ڈی ایم اے

طورخم بارڈر پر قرنطینہ سینٹر قائم تفتان اور چمن پر کام جاری ترجمان این ڈی ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) طورخم بارڈر پر قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا جبکہ تفتان اور چمن بارڈر پر بھی قرنطینہ سینٹرز کے قیام کا کام جاری ہے۔ تینوں قرنطینہ سینٹرز مجموعی طور پر 1200 کمروں پر مشتمل ہوں گے۔تفتان میں 600 جبکہ چمن اور طورخم بارڈر پر تین تین سو کمروں کے قرنطینہ سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پری فیبریکیٹڈ پورٹیبل کنٹینر میں ایک کمرہ ایک باتھ روم طرز پر یہ قرنطینہ سنیٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔ طورخم کا قرنطینہ سینٹر مکمل کرکے لوکل انتظامیہ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ تفتان اور چمن کے سینٹر بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔

این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -