پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے،زرتاج گل

  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے،زرتاج گل

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی ضروری ہے، اس مقصد کیلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں قیمتوں سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر مملکت کو پرائس کنٹرول کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ زرتاج گل نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنا ہوگا جس کیلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور قیمتیں کنٹرول کی جائیں۔

زرتاج گل

مزید :

صفحہ آخر -