کورونا اور شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ عذاب، مولا بخش چانڈیو

  کورونا اور شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ عذاب، مولا بخش چانڈیو

  

اسلام آباد (این این آئی) مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا اور شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ عذاب بن گئی ہے، سندھ میں سورج آگ اگل رہا ہے،ہر شہر میں گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بنا دی گئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور انتقامی رویہ ماہ رمضان میں بھی کم نہیں ہوا، لوگ کورونا سے بچنے کیلئے گھروں میں رہتے ہیں تو بجلی بند کر دی جاتی ہے، شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے لوگ بلبلا کر گھروں سے باہر نکلنا شروع ہو گئے ہیں،نااہل وفاقی حکومت کو نہ وبا کا ڈر ہے نہ سحری، افطاری اور نمازوں کا خیال ہے۔ انہوں نے کہاکہ وبا اور بحرانوں سے نکلنے کیلئے وزیراعظم کو جرات مندی سے فیصلے کرنے چاہئیں۔

مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -