کراچی،کورونا سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

  کراچی،کورونا سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

  

کراچی (کرائم رپورٹر) کورونا وائرس نے کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں کی بھی جان لے لی ہے۔پولیس کے مطابق کراچی پولیس کے 2 اہلکار کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے، گزشتہ روز کورونا سے پہلی ہلاکت انورجہانگیر نامی اہلکار کی ہوئی تھی جب کہ منگل کو اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس بھی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا۔اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس کو کرونا مثبت آنے پر گھر میں قرنطینیہ کیا گیا تھا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال کی جانب سے گھر پر ہی قرنطینہ کرنے کا کہا گیا تاہم آج صبح اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جہاں انیس کی موت ہوگئی۔

مزید :

صفحہ آخر -