گورنر سندھ کا ٹویٹ، دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا عندیہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 9 روز کے قرنطینہ کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، کل دوبارہ اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرواؤں گا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج قرنطینہ میں 9 دن ہوگئے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طبیعت بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، وائرس کی کچھ علامات تھیں جیسے کھانسی، بخار اور سانس لینے میں تکلیف جو آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہا دوبارہ اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرواں گا، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بعد ازاں کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر وہ مثبت نکلا تھا جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔