ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30کروڑ 50لاکھ ڈالر ایمرجنسی امداد کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30کروڑ 50لاکھ ڈالر ایمرجنسی امداد کی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپوٹرر)ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ منگل کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزارت منصوبہ بندی میں کانسیپٹ کلیئرنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس شیاؤ ہنگ یانگ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ساڑھے30 کروڑ ڈالر کی ایمر جنسی امداد کی منظو ری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر غریب اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے فراہم کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق ساڑھے 10 کروڑ ڈالر ایمرجنسی اقدامات کی تیاری کیلئے فراہم کئے جائیں گے۔ رقم وفاق کی طرف سے صوبوں اور خصوصی علاقہ جات میں دی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق اس امداد سے ملک میں صحت کے متعلق سٹاک کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، رقم حفاظتی لباس اور آلات کی فراہمی کیلئے استعمال کی جا سکے گی۔ موجودہ صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور مزید صحت کے مراکز قائم کرنے، میڈیکل اسٹاف کی ٹریننگ اور صحت کے مونیٹرنگ کے نظام، صفائی ستھرائی اور پانی کی سہولیات کی فراہمی بھی اس عمل میں شامل ہو گی۔

امداد،منظوری

مزید :

صفحہ اول -