لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7کشمیری زخمی
بھمبر (این این آئی)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج نے پھر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں سمیت 7 شہری زخمی ہو گئے۔بھمبر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میر محمد عابد نے بتایا کہ گزشتہ روز سورج ڈھلنے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے ضلع بنڈالا میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا بیدریغ استعمال کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین گاؤں میں 6 شہری زخمی ہو گئے۔میر محمد عابد نے بتایا کہ زخمیوں میں کھاوالیاں گاؤں کے 37 سالہ وحید خان اور 40 سالہ زرینہ بیگم، گڑھی کھاوالیاں گاؤں میں 9 سالہ طیب اور 35 سالہ چوہدری محمد جمیل جبکہ پینگا گاؤں میں 34 سالہ شاہین کوثر کے ساتھ ساتھ 40 سالہ ناظمہ بی بی بھی زخمی ہو گئیں۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔
لائن آف کنٹرول