احساس امداد پروگرام رقم وصولی کا میسج احسن اقبال کو بھی آ گیا

احساس امداد پروگرام رقم وصولی کا میسج احسن اقبال کو بھی آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نمائندہ خصوصی) احساس امداد پروگرام کے 12000 روپے کی وصولی کا میسج احسن اقبال کو بھی آ گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو بھی ان کے موبائل فون پر میسج ملا ہے کہ احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے وصول کریں۔ اگر انہوں نے پہلے وصول کر لئے ہیں تو یہ میسج ضائع کر دیں،احساس امداد پروگرام کا میسج ملنے پر مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں۔ انداز کریں کیسے پیسے بانٹے جا رہے ہیں۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -