موجودہ پالیسی جاری رہی تو وفاق صرف اسلام آباد تک محدود ہو جائے گا: بلاول بھٹو زرداری

    موجودہ پالیسی جاری رہی تو وفاق صرف اسلام آباد تک محدود ہو جائے گا: بلاول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپوٹرر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے یہ پالیسی جاری رہی کہ صوبے اپنے مسائل خود دیکھیں تو وفاق صرف اسلام آباد تک محدود ہوجائے گا۔پاک فوج اور رینجرز سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جس سے حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔پی ِٹی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے، ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر سمجھانے کے لیئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم شہریوں کی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ گورنر سندھ جو وفاق کا نمائندہ ہے سندھ میں لاک ڈاون کی مخالفت کرتا رہا ہے،پی ٹی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے، ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر سمجھانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کے بروقت اقدامات نے پاکستان میں اٹلی، ایران، نیویارک اور ووہان جیسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی، پاک فوج اور رینجرز سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جس سے حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،دیگر صوبوں نے سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کی اور ابتدائی 15 دنوں کے لاک ڈان کے باعث مہلک وبا تیزی سے پھیل نہیں سکی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی وزرا نے فرنٹ لائن پر سینہ سپر ڈاکٹرز کے بارے میں کہا کہ یہ سندھ حکومت کے کہنے پر سیاست کر رہے ہیں، ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل ورکرز اصل ہیروز ہیں، طبی عملہ اپنی جانوں پر کھیل کر شہریوں کی زندگیاں بچانے کی جدوجہد میں دن رات مصروف ہے،وفاق کے دوہرے روئیے کے باعث ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے،وفاق کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تاحال پی پی آئیز فراہم نہیں کی گئیں،اب تک کورونا وائرس بحران کے دوران ہونے والے اخراجات کا 90 فیصد صوبے اپنے وسائل سے پورا کر رہے ہیں،اس عالمی وبا کا مقابلہ صوبے اکیلے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کے عدم تعاون کے باعث صوبے اس مہلک وبا کے خلاف لڑائی میں انتہائی مشکلات میں گِھرے ہوئے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگر ٹڈی دل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس بہت بڑا بحران ہے، جس میں وزیراعلی سندھ اور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا بھی اپنا اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔مجھے احساس ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ متاثر غریب، محنت کش طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور ہوئے ہیں۔اس وقت ہمیں سب سے زیادہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ عزیز ہیں۔موجودہ حکومت غریبوں کو ریلیف پہنچانے کے لیئے اقدام اٹھا رہی ہے، وہ تمام ادارے پی پی پی کے ادوار حکومت میں ہی قائم ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹڈی دل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہوجائے گی۔اختیارات کی منتقلی کے بعد پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں اسپتالوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔
بلاول زرداری

مزید :

صفحہ اول -