سٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی

سٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی

  

کراچی (آئی این پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 14 دن تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عالمی مرکزی بینک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ دوبارہ استعمال کر رہے ہیں لہٰذا بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق 14 روز قرنطینہ کیے گئے نوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپس لے لیا جائے گا تاہم نئے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹوں کیلئے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

نوٹ

مزید :

صفحہ اول -